جمعرات , 18 اپریل 2024

پاکستان نژاد برطانوی باکسر عاقب فیاض نے پانچویں فائٹ جیت لی

اولڈہم:برطانوی شہر اولڈہم کے رہائشی پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عاقب فیاض نے پروفیشنل باکسنگ کی مسلسل پانچویںفائٹ جیت لی ہے۔ بیس سالہ عاقب فیاض نے ڈین جونز کو چھتیس کے مقابلے میں چالیس پوائنٹس سے شکست دی۔ چار راؤنڈز پرمشتمل اس فائٹ میں عاقب فیاض نے با آسانی چاروں راؤنڈز جیت لیے۔ نارتھ ویسٹ کے سب سے بڑے ایرینا مانچسٹر ایرینا میں منعقدہ اس فائٹ میں عاقب فیاض چھائے رہے ایک موقع پر ایسا محسوس ہوا کہ وہ ڈین جونز کو ناک آؤٹ کر دیں گے لیکن ڈین جونز نے بھی ان کا مقابلہ بھرپور انداز سے کیا۔ عاقب فیاض نے کامیابی کے بعد روزنامہ جنگ سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ میں اپنے فینز اور سپورٹرز کا شکر گزار ہوں کہ وہ میری حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ میں مسلسل محنت کر رہا ہوں اور میری کوشش ہے کہ میں آئندہ بھی پروفیشنل سرکٹ میں کامیابی حاصل کر کے اپنی کمیونٹی کا نام روشن کرتا رہوں۔

نوجوان بچوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے والدین کو ان پر محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ میری کامیابی کا راز میرے بھائی کی محنت اور میرے والدین کی سپورٹ کیوجہ سے ہے۔ عاقب فیاض انگلینڈ کی مختلف کیٹگریز میں نمائندے کر چکے ہیں وہ جونئیر عالمی مقابلوں میں تین سونے کے اور ایک کانسی کا تمغہ بھی جیت چکے ہیں۔ عاقب نے اپنے پروفیشنل کرئیر کا آغاز دوہزار اٹھارہ میں کیا اور یہ ان کی مسلسل پانچویں کامیابی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

رونالڈو نے سعودی عرب میں اپنے ذاتی میوزیم کا افتتاح کردیا

ریاض:پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب میں اپنے ذاتی میوزیم کا افتتاح …