جمعہ , 19 اپریل 2024

امریکہ:500 افراد سے ہاتھ ملانے والا پادری کورونا وائرس میں مبتلا,سینکڑوں افراد کوقرنطینہ میں رکھنے کی ہدایت

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ایک پادری سے ہاتھ ملانے والے سینکڑوں افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خود کو قرنطینہ میں رکھیں، کیونکہ پادری کوروناوائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق واشنگٹن کے علاقے جارج ٹاون میں کرائسٹ چرچ ایپسکوپال کے پادری ٹموتھی کول کو گزشتہ پیر کو فلو جیسی شکایت پر ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ ہفتے کو ان کا ٹیسٹ مثبت آیا۔شہری انتظامیہ نے 24 فروری سے 3 مارچ کے درمیان گرجا گھر جانے والے تمام افراد سے کہا ہے کہ وہ آخری بار گرجا جانے کے دن سے اگلے 14 دن تک خود کو قرنطینہ میں رکھیں۔گرجا گھر کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ احتیاطی تدبیر کے طور پر تمام سروسز کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ سوا دو سال میں یہ پہلا موقع ہے کہ گرجا گھر میں عبادات بند کی گئی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …