بدھ , 10 اگست 2022
تازہ ترین

نیتن یاہو کے اقتدار کا سورج غروب ہوچکا، حکومت ہم بنائیں گے:سابق آرمی چیف

اسرائیل کی بلیو وایٹ پارٹی کے سربراہ اور سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ بینی گینٹز نے کہا ہے کہ بینجمن نیتن یاہو کے اقتدارکا سورج غروب ہوچکا ہے، آئندہ حکومت بلیو وائٹ اور اس کے اتحادی بنائیں گے۔اپنے ایک بیان میں بینی گینٹز کا کہنا تھا کہ وہ حکومت کی تشکیل کے لیے دوسری سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطہ کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو موجودہ بحرانوں سے صرف ان کی جماعت نکال سکتی ہے، نیتن یاہو اور ان کے اتحادیوں کا دور گذر چکا، وہ اسرائیلی ریاست اوریہودیوں کی کوئی خدمت نہیں کرسکے۔انتخابات میں نیتن یاہو کی جماعت کی زیادہ سیٹوں اور بلیو وائٹ کی کم نشستوں کے باوجود حکومت کی تشکیل کے بارے میں بات کرتے ہوئے بینی گینٹز کا کہنا تھا کہ آئندہ حکومت ان کی جماعت ہی تشکیل دے گی۔

یہ بھی دیکھیں

بھارت بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 73 ہوگئی

نئی دہلی: بھارتی ریاست کرناٹک میں موسلادھار بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں کی …