ہفتہ , 20 اپریل 2024

بھارت میں کورونا کو شیطان بناکر اس کا پُتلا جلادیا گیا

بھارت: چین سے پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس نے لاکھوں افراد کو متاثر کیا ہے جب کہ کورونا وائرس بھارت میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے۔کورونا وائرس نے دنیا بھر میں خوف پیدا کردیا ہے اور اسی ضمن میں ہندو برادری کے ہولی کے تہوار کے موقع پر ممبئی میں کورونا وائرس کو ایک شیطان تصور کیا گیا اور اس کا پتلا بناکر جلایا گیا۔ممبئی میں چند لوگوں نے اپنی مذہبی روایت ’ہولیکا داہان‘ کے پیشِ نظر ایک پُتلا تیار کیا جس کا نام انہوں نے ڈائنا سور سے جوڑتے ہوئے ’کوروناسور‘ رکھا جسے بعد ازاں جلایا گیا۔

خیال رہے کہ ہندو اپنے مذہبی تہوار ہولی کے موقع پر ایک روایت پر عمل کرتے ہیں جس میں وہ ایک شیطان کا پُتلا بنا کر اسے جلاتے ہیں اور یہ تصور کرتے ہیں کہ یہ برائی کے آگے ان کی جیت ہے۔اب ان دنوں کورونا وائرس کو ایک شیطان سمجھتے ہوئے ہندووں نے اپنی روایت کے مطابق کورونا کا ایک پتلا بنا کر اسے جلایا۔

کورونا وائرس کی صورتحال
واضح رہے کہ چین میں وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 120 تک پہنچ گئی ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 80 ہزار 738 تک ہے جب کہ دنیا بھر میں ایک لاکھ سے زائد افراد وائرس سے متاثر اور 4 ہزار سے زائد ہلاک ہوچکے ہیں۔اس کے علاوہ بھارت، سعودی عرب، کینیڈا اور جارجیا میں بھی کورونا وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں۔خیال رہے کہ کورونا وائرس گزشتہ برس دسمبر میں چین کے صوبے ہوبئی کے شہر ووہان میں منظر عام پر آیا تھا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دنیا کے 109 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

دنیا کی سب سے کم عمر ذہین بچی

کینٹکی: امریکا کی دو سالہ بچی اپنی اعلیٰ ذہانت ثابت کر کے بلند ذہانت کی …