جمعرات , 25 اپریل 2024

ایف آئی اے سائبر کرائم ہیلپ لائن پر ایک مہینے میں 787 شکایات موصول

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے واجد ضیاءکی ہدایات کے تحت جنوری 2020میں سائبر کرائم ہیلپ لائن 9911 قائم کی گئی۔ یہ ہیلپ لائن سائبر کرائم سے متعلق عوام کی مشکلات کا ازالہ کرنے اور انہیں پیشہ ورانہ مدد فراہم کرنے کیلئے ایک آسان سہولت کے طور پر ہفتے کے ساتوں دن 24 گھنٹے کام کر رہی ہے۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے مطابق اس سال فروری کے مہینے میں کل 787 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے زیادہ تر کا تعلق معاشی دھوکہ دہی، بینکنگ سے متعلق فراڈ، آن لائن جابز اور آن لائن شاپنگ سے متعلق فراڈ، پورنوگرافی، بلیک میلنگ، گستاخانہ مواد، جعلی فیس بک پروفائلز، ہیکنگ اور ہراساں کئے جانے سے تھا۔ 13 فیصد سے زائد خواتین نے اس ہیلپ لائن سے مدد اور رہنمائی حاصل کی۔ زیادہ تر کالز لاہور، اسلام آباد، کراچی، راوالپنڈی اور ایبٹ آباد سے موصول ہوئیں۔

یہ بھی دیکھیں

گوگل ایپ میں سرچ بار کی جگہ تبدیل کرنے کی تیاری

کیلیفورنیا: 2021 میں آزمائے جانے کے بعد گوگل ایپ اینڈرائیڈ میں دوبارہ اسکرین پر نیچے …