ہفتہ , 20 اپریل 2024

پی ایس ایل: نیشنل اسٹیڈیم میں سیکورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے

کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن 5 کے سلسلے میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سیکورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے۔تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل فائیو کے میچز کے انعقاد کے سلسلے میں سیکورٹی انتظامات مزید سخت کیے گئے ہیں، رینجرز کی جانب سے آج گراؤنڈ، ڈریسنگ رومز اور انکلوژر کی خصوصی چیکنگ کی گئی۔سراغ رساں کتوں کے ذریعے وکٹ اور اطراف کی جگہ کی بھی چیکنگ کی گئی۔ خیال رہے کہ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ 12 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم میں شیڈول ہے، یہ سیریز کا 26 واں میچ ہوگا، اور شام 7 بجے شروع ہوگا۔

دوسری طرف غیر ملکی براڈ کاسٹنگ کمپنی کے ارکان بھی نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئے ہیں، گراؤنڈ کے اطراف ایل ای ڈی بورڈز کی تنصیب کا کام شروع کر دیا گیا۔ادھر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پی ایس ایل شیڈول کے مطابق پورے ملک میں ہوں گے، لوگوں کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے، اسٹیڈیم کو بھی سنیٹائز کیا جائے گا، عوام بلا خوف گراؤنڈ میں میچ دیکھنے آئیں۔ادھر وزیر صحت سندھ نے کہا ہے کہ اسکول بند کرنے اور پی ایس ایل میچز پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، حتمی فیصلہ وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ٹاسک فورس اجلاس میں ہوگا۔

 

یہ بھی دیکھیں

رونالڈو نے سعودی عرب میں اپنے ذاتی میوزیم کا افتتاح کردیا

ریاض:پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب میں اپنے ذاتی میوزیم کا افتتاح …