بدھ , 20 اکتوبر 2021

ایرانی فلم کو امریکی میلے کے ایوارڈ سے نوازا گیا

تہران: ایرانی فنکار کی بنائی گئی فلم Limit کو امریکہ میں منعقدہ Woodbury فلم فیسٹیول میں سب سے بہترین فلم کے طور پر منتخب کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایرانی فلم ساز "جواد دارایی” کی بنائی گئی فلم Limit کو امریکی صوبے یوٹاہ میں منعقدہ دوسرا Woodbury فلم فیسٹیول میں سب سے بہتری فلم کے طور پر منتخب کیا گیا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس میلے کا 6 سے 8 مارچ تک امریکی صوبے یوٹاہ میں انعقاد کیا گیا۔اس فلم کی کہانی معذور افراد کے مسائل اور مشکلات پر مبنی ہے جو تہران کے مضافات میں واقع اسلام آباد نامی علاقے میں شوٹنگ کی گئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایرانی و ہندوستانی وزرائے خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون کے مزید فروغ کے لئے پر عزم

نیویارک: اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل …