ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایران میں 8042 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں

تہران: ایرانی محکمہ صحت نے کہا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر 8042 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 293 افراد جاں بحق اور 2371 افراد بھی صحت یاب ہوگئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان "کیانوش جہانپور” نے منگل کے روز ملک میں کرونا وائرس سے رونما ہونے والی صورتحال سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ  اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ افراد میں 881 نئے کیس سامنے آئے ہیں جو کویڈ-19 میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

جہانپور نے مزید کہا کہ اب مجموعی طور پر ملک کے اندر 8042 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بہت بڑی افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کرونا وائرس سے متاثرہ 54 افراد جاں بحق ہوگئے اور اب ملک میں کرونا وائرس کا شکار جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 291 تک بڑھ گئی ہے۔محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان نے کہا کہ خوش قسمتی سے اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ 2731 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں اور ہسپتال سے رخصت لے کر گھر چلے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کا شکارافراد میں سے2114 کا تعلق صوبے تہران 751 کا تعلق صوبے قم، 524 کا تعلق صوبے گیلان 618 کا تعلق صوبے اصفہان، 339 کا تعلق صوبے البرز،886 کا تعلق صوبے مازندارن، 416 کا تعلق صوبے مرکزی، 257 کا تعلق صوبے قزوین، 221 کا تعلق صوبے سمنان، 176 کا تعلق صوبے گلستان، 146 کا تعلق صوبے خراسان رضوی، 110 کا تعلق صوبے فارس، 127کا تعلق صوبے لرستان،79 کا تعلق صوبے مشرقی آذربائیجان، 78 کا تعلق صوبے خوزستان، 91 کا تعلق صوبے یزد، 51 کا تعلق صوبے زنجان، 40 کا تعلق صوبے کردستان، 77 کا تعلق صوبے اردبیل، 40 کا تعلق صوبے کرمانشاہ، 69 کا تعلق صوبے کرمان، 34 کا تعلق صوبے ہمدان، 40 کا تعلق صوبے سیستان و بلوچستان، 30 کا تعلق صوبے ہرمزگان، 18 کا تعلق صوبے جنوبی خراسان، 23 کا تعلق صوبے شمالی خراسان، 37 کا تعلق صوبے چہارمحال و بختیاری، 15 کا تعلق صوبے ایلام، 37 کا تعلق صوبے مغربی آذربائجیان، 11 کا تعلق صوبے کہکیلویہ و بویر احمد، اور 18 کا تعلق صوبے بوشہر سے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ہاتھ سے کھانے کے فوائد اور نقصانات

اسلام آباد:اگرچہ لوگ جانتے ہیں کہ کھانے کے لیے ہاتھ کا استعمال چمچوں یا کانٹوں …