جمعہ , 19 اپریل 2024

فیس بک اسٹوریز میں نئے فیچر کی آزمائش شروع

سماجی رابطوں کےمقبول ترین پلیٹ فارم فیس بک نے اسٹوریز میں نئے فیچر کی آزمائش شروع کر دی ہے جس میں فیس بک اسٹوری کو انسٹاگرام پر بھی شیئر کیا جا سکے گا۔اگرچہ ابھی صارفین انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی جانے والی اسٹوریز کو فیس بک پر تو شیئر کر سکتے ہیں مگر فیس بک پر اپ لوڈ کی جانے والی اسٹوریز کو انسٹاگرام پر شیئر کرنا ناممکن ہے۔

فیس بک اب ایک ایسے فیچر کی آزمائش کر رہا ہے جس سے صارفین فیس بک پر اپ لوڈ کی جانے والی اسٹوریز کو انسٹاگرام پر بھی شیئر کر سکیں گے۔اس فیچر کے تحت فیس بک کی اسٹوری سیٹنگ میں جہاں پہلے 4 آپشنز ہوتے تھے اب وہاں ایک اور آپشن کو شامل کیا جائے گا جو کہ ’Share Story To Instagram‘ کا آپشن ہوگا۔واضح رہے کہ انسٹاگرام بھی فیس بک کی ملکیت ہے جب کہ نیا فیچر ابھی جانچ پڑتال کے مراحل میں ہے اور اسے ایپ میں شامل کرنے کے حوالے سے تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

گوگل ایپ میں سرچ بار کی جگہ تبدیل کرنے کی تیاری

کیلیفورنیا: 2021 میں آزمائے جانے کے بعد گوگل ایپ اینڈرائیڈ میں دوبارہ اسکرین پر نیچے …