جمعہ , 19 اپریل 2024

اسرائیل کی فلسطینیوں کے خلاف تجارتی جنگ کا آغاز/ فلسطینی مصنوعات کی برآمدات پر پابندی

اسرائیل نے امریکی صدرٹرمپ کے ظالمانہ اور یکطرفہ صدی معاملے کے بعد فلسطینی مصنوعات کی برآمدات پر پابندی لگا کر فلسطینیوں کے خلاف تجارتی جنگ کا آغاز کردیا ہے۔مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے امریکی صدرٹرمپ  کے ظالمانہ اور یکطرفہ  صدی معاملے کے بعد فلسطینی مصنوعات کی برآمدات پر پابندی لگا کر فلسطینیوں کے خلاف تجارتی جنگ کا آغاز کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فلسطین کے وزیر زراعت ریاض العطاری نے کہا ہےکہ فلسطینی مصنوعات اردن کے راستے عالمی منڈی تک پہنچائی جاتی ہیں تاہم اسرائیل نے تمام برآمدات کنندگان اور متعلقہ فریقین کو مطلع کیا کہ فلسطینی زراعت کی اردن کے راستے برآمدات پر پابندی ہوگی۔  ذرائع کے مطابق تل ابیب حکومت کی جانب سے فلسطینی پیداوار کی برآمد پر پابندی کا آغاز ہوچکا ہے۔ادھر فلسطینی اتھارٹی کی وزارت اقتصادیات نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکام نے فلسطین کی زرعی مصنوعات سے بھرے متعدد ٹرکوں کو  اردن کی کراسنگ لائن سے واپس بھیج دیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …