جمعرات , 25 اپریل 2024

ایرانی صوبے آذربائیجان غربی کے کسٹمز سے 1۔2 مصنوعات کی برآمدات

ارومیہ: ایرانی صوبے آذربائیجان غربی کے کسٹمز سے رواں سال کے دوران ایک ملین اور 205 ہزار ٹن مختلف مصنوعات کو برآمد کیا گیا ہے۔یہ بات اس صوبے کی صنعت، کان کنی اور تجارت تنظیم کے سربراہ "غلامرضا بابایی” نے بدھ کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ برآمد ہونے والی مصنوعات کی مالی شرح ایک ارب اور 724 ملین ڈالر تھی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 44 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔بابایی نے کہا کہ اسی دوران میں 552 ہزار و 933 ٹن مصنوعات بھی درآمد کی گئی ہیں جس میں 69 فیصد اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ برآمد ہونے والی مصنوعات تازہ سیب، ہلکے تیل، تربوز ، جوس اور گاڑھا ، تازہ سیب کا رس ، گھریلو ایپلائینسز ، فرش ، قالین ، باورچی خانے کے برتن ، پولی تھیلین ، ہر قسم کے ماربل اور ٹراورٹائن کے شامل تھے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …