جمعہ , 19 اپریل 2024

ایرانی صوبے قزوین کی غیرملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں ملکی تیسری پوزیشن

قزوین: ایرانی صوبے قزوین نے رواں سال کے دوسرے چھ مہینے کے دوران غیرملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں ایک درجے بہتری کے ساتھ ملکی تیسری پوزیشن حاصل کرلی جسے اقتصادی شعبے میں ایک بڑی کامیابی ہے۔صوبے قزوین کے گورنر کے ڈپٹی "عیسی قبادی” نے کہا کہ حالیہ رپورٹ کے مطابق، صوبے قزوین غیرملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں تہران اور خراسان رضوی کے بعد تیسری پوزیشن پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال کے دوران ایرانی دارالحکومت تہران، صوبے خراسان رضوی اور قزوین میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے بالترتیب 18، 12 اور 6 منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے۔قبادی نے کہا کہ اس صوبے میں غیرملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی وجہ سے یورپی اور ایشیائی کے 18 ممالک کے زیادہ قزوین کی صنعت میں سرگرم ہوگئے ہیں جس کے نتیجے میں روزگار کے مواقع کی فراہمی اور معیشتی ترقی پیش کردیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …