جمعہ , 19 اپریل 2024

موسیٰ لاشاری نے کراچی پریمیئر فٹبال کپ جیت لیا

کراچی:فٹبال کلب کراچی کے زیرِ اہتمام کراچی پریمیئر فٹبال کپ 2020 کے فائنل میں موسیٰ لاشاری کی ٹیم نے برما آفریدی کو 2-1 سے شکست دے دی۔ موسیٰ لاشاری ٹیم کے کبیر نے پیلینٹی ککس پر پہلا گول 23 ویں منٹ جبکہ دوسرا گول ذاکر لاشاری نے 59 ویں منٹ میں کیا۔ برما آفریدی کے حارث نے واحد گول 71 ویں منٹ میں کیا۔ بلوچ مجاہد اسٹیڈیم میں 15 ہزار سے زائد شائقین نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ لیول چیمپئن شپ میںپاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون انعمتا خان نے کمنٹری کے فرائض انجام دیئے۔ مہمانِ خصوصی سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز سید امتیاز علی شاہ تھے۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ لیول پر فٹبال کے فروغ کیلئے اسکل ڈولپمنٹ پروگرام شروع کریں گے۔ حمزہ فاروق کی فٹبال کی ترقی کیلئے کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ مہمانِ خاص قیصر فقیر محمد بلوچ نے کہا کہ کراچی پریمیئرفٹبال کپ شہر کا تاریخی فٹبال ایونٹ ثابت ہوا ہے جس میں کثیر تعداد میں شائقین فٹبال نے شرکت کی۔ حماد پونا والا نے کہا کہ کراچی کے فٹبال پلیئرز میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔

کوالیفائڈ کوچز کھلاڑیوں کو گروم کرسکتے ہیں۔ فٹبال کلب کراچی کے بانی و صدر حمزہ فاروق نے کہا کہ سندھ حکومت اور محکمہ کھیل کے تعاون پر شکر گزار ہیں۔ پریمیئر فٹبال کپ نے کراچی میں فٹبال ورلڈکپ کا سماء باندھ دیا۔ علاوہ ازیں ونر ٹیم کو 50 ہزار اور رنر اپ کو 25 ہزار، فیئر پلے ٹرافی موسیٰ لاشاری، بیسٹ پلیئر ٹرافی علی خان نیازی کو دی گئی۔ ماسٹر غلام رسول میچ کمشنر، انیس اختر میچ آفیشل ، ریفریز میں عبدالغفور، فاروق رائو، محمد سلیم، ولی محمد تھے۔ نیشنل بینک کے فٹبال کوچ ناصر اسماعیل اور DHL کے فٹبال کوچ ارشد جمال اور IBA سے مس فرح نے خصوصی شرکت کی۔ رئیس خان کو پی آر او کا شیلڈ دی گئی۔ علاوہ ازیں موسیٰ لاشاری کی ٹیم کے جیتنے پر لیاری میں زبردست آتش بازی کرکے جشن منایا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

رونالڈو نے سعودی عرب میں اپنے ذاتی میوزیم کا افتتاح کردیا

ریاض:پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب میں اپنے ذاتی میوزیم کا افتتاح …