بدھ , 10 اگست 2022
تازہ ترین

بنجمن نیتن یاہو کی درخواست مسترد، منگل کے روز سے مواخذہ شروع ہو جائیگا

غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی طرف سے اپنا مواخذہ موخر کرنے کے لئے دی جانے والی درخواست مسترد کر دی گئی ہے جبکہ آئندہ ہفتے منگل کے روز سے بنجمن نیتن یاہو کا مواخذہ شروع کر دیا جائے گا۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق مرکزی صیہونی عدالت نے گزشتہ روز بنجمن نیتن یاہو کے وکلاء کی طرف سے پیش کی گئی "مواخذہ موخر کرنے کی درخواست” پر بحث کر کے اُسے مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ بنجمن نیتن یاہو کے مواخذے کو موخر کرنے کے لئے پیش کئے جانے والے دلائل ناکافی ہیں۔ اسرائیلی عدالت نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ ہفتے منگل کے روز بنجمن نیتن یاہو کے مواخذے کا پہلا جلسہ منعقد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو پر عدالت میں 3 مقدمات درج ہیں جن کے نام مقدمہ 1000، مقدمہ 2000 اور مقدمہ 4000 ہیں۔ بنجمن نیتن یاہو کے خلاف درج کئے جانے والے مقدمہ 4000 میں شکایت کی گئی ہے کہ بنجمن نیتن یاہو نے اپنی گرتی ساکھ کو سنبھالا دینے اور اپنی ذاتی مشہوری کی خاطر اسرائیلی خبررساں ایجنسی "والا” کو سرکاری سہولیات سے نوازا تھا جبکہ بنجمن نیتن یاہو سے سرکاری سہولیات کی مد میں سینکڑوں ملین ڈالرز حاصل کرنے والی خبررساں ایجنسی "والا” کا مالک "ایلوویچ” اسرائیلی مرکزی ٹیلی کمیونیکیشن ادارے "بیزک” کا سربراہ اور سرکاری ملازم ہے۔ دوسرے 2 مقدمات میں بنجمن نیتن یاہو پر رشوت لینے اور خوربرد کے الزامات ہیں جن کے ثابت ہو جانے پر بنجمن نیتن یاہو کو نہ صرف حکومت سے ہاتھ دھونے پڑیں گے بلکہ دسیوں سال جیل میں بھی گزارنا پڑیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

بھارت بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 73 ہوگئی

نئی دہلی: بھارتی ریاست کرناٹک میں موسلادھار بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں کی …