بدھ , 24 اپریل 2024

رکنیت کے معاملے پر ترکی کا یورپی یونین کو سخت انتباہ

ترک وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یورپی یونین میں ترکی کی رکنیت کے معاملے میں وقت کو طول دینے کا دور گزر چکا ہے۔سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ان کا ملک چھبیس مارچ تک یورپی یونین کی رکینت کے حوالے سے نئی پالیسی جاری کرسکتا ہے۔

 انہوں نے پناہگزینوں کے معاملے میں بھی یورپی یونین کے موقف پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپ یونین یہ مطالبہ تو کرتی ہے کہ پناہگزینوں کو یورپ نہ آنے دیا جائے لیکن وہ اس علاقے میں پناہگزینوں کو درکار زندگی کی لازمی سہولتیں فراہم کرنے میں کوئی مدد نہیں کرتی۔  چاوش اوغلو نے ترکی اور یونان کی سرحدوں کی جانب سے پناہگزینوں کے سیلاب  کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپ کو صورتحال کی سنگینی پوری طرح محسوس کر لینی چاہئے۔قابل ذکر ہے کہ یورپی یونین میں ترکی رکنیت کا عمل دوہزار پانچ میں شروع ہوا تھا جو تا حال مکمل نہیں ہوسکا ہے

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …