ہفتہ , 20 اپریل 2024

ریپ مقدمے میں ہاروی وائنسٹن کو 23 سال قید کی سزا سنادی گئی

ہالی ووڈ ہدایت کار ہاروے وائن سٹائن کو عدالت نے23 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ وائن سٹائن کو یہ سزا جنسی زیادتی اور جنسی تشدد کے الزامات ثابت ہونے پر دی گئی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق وائن سٹائن کو وہیل چیئر پر عدالت لایا گیا، وائن سٹائن پر دو الزامات ثابت ہو گئے تھے۔ ایک جرم میں اسے 20 سال اور دوسرے جرم میں 3 سال سزا سنائی گئی۔ دونوں سزائیں بہ یک وقت شروع ہوں گی اس لیے وائن سٹائن مجموعی طور پر 23 سال سزا بھگتے گا۔ سزا بھگتنے کے بعد بھی اسے مزید 5سال ایک جنسی ملزم کی حیثیت سے زیر نگرانی رہنا پڑے گا۔ عدالت میں وائن سٹائن کے خلاف مجموعی طور پر 6 خواتین نے گواہی دی تھی جو بدھ کے روز عدالت میں موجود تھیں۔ واضح رہے کئی ہالی ووڈ ادکاراوں نے می ٹو مہم کے تحت وائن اسٹائن پر جنسی ہراسانی کا انکشاف کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …