ہفتہ , 20 اپریل 2024

سعودی عرب میں کرونا کے مزید 24 کیسز سامنے آ گئے

سعودی عرب میں وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ مملکت میں کرونا (کوویڈ 19) وائرس کے مزید 24 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت صحت نے کہاکہ عراق سے آنے والے ایک مرد اور ایک خاتون کو کرونا وائرس کے شبے میں قرنطینہ منقل کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ایران سے واپس انے والے ایک شخص میں کرونا کی تصدیق کی گئی تھی کی 12 سالہ پوتی بھی اس وائرس کا شکار ہوئی ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ کرونا کے مزید سامنے آنے والے 21 کیسز میں تمام افراد مصری شہریت رکھتے ہیں۔ انہیں سعودی عرب میں قرنطینہ منتقل کیا گیا ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں کرونا وائرس کے متاثرین کی کل تعداد 45 ہوگئی ہے جب کہ متعدد مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔کرونا وائرس سے متاثرہ ملکوں سے آنے والے شہریوں کو سعودی حکومت کی طرف سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طورپر ہیلتھ یونٹ937 سے رجوع کریں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …