جمعہ , 19 اپریل 2024

افغانستان میں داعش کو شکست دینے کیلئے امریکا نے طالبان کا ساتھ دیا، امریکی جنرل کا اعتراف

کراچی:افغانستان میں داعش کو شکست دینے میں طالبان کا امریکا نے ساتھ دیا، امریکی جنرل نے اعتراف کیا کہ طالبان داعش کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے تھے،دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کاکہنا ہے کہ طالبان کی پرتشدد کارروائیوں سے امن عمل کو نقصان پہنچ سکتا ہے،تفصیلات کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل کینتھ میکنزی نے انکشاف کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان نے امریکی فوج کی محدود مدد سے داعش کو شکست دی، طالبان نے یہ ثابت کیا کہ وہ داعش کو شکست دینے کی اہلیت رکھتے ہیں۔امریکی کانگریس میں سماعت کے دوران جنرل میکنزی نے بتایا کہ چند ماہ پہلے جنوبی ننگرہار صوبے میں طالبان نے داعش کو مار بھگایا، اور اس کارروائی کے دوران طالبان کو امریکی فوج کی جانب سے بھی بہت ہی تھوڑی مدد فراہم کی گئی تھی۔ داعش سے لڑائی ایک خونی مقابلہ تھا مگر افغان طالبان نے یہ کر دکھایا، اب ننگرہار میں داعش موجود نہیں۔جنرل میکنزی نے کہا کہ اس کے باوجود وہ بہت زیادہ پرامید نہیں کہ طالبانالقاعدہ پر حاوی آ جائیں گے، مگر اس وقت طالبان نے اپنی اس صلاحیت کا مظاہرہ کر رہے ہیں جو اس سے پہلے سامنے نہیں آئی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …