بدھ , 24 اپریل 2024

امریکا: صومالی نژاد رکن کانگرس الہان عمر کی اپنے عاشق سے شادی

امریکا میں صومالی نژاد ڈیموکریٹک رکنِ کانگرس الہان عمر نے اپنے عاشق ٹِم مینیٹ کے ساتھ شادی کا انکشاف کیا ہے۔ اس سے قبل کئی رپورٹیں سامنے آ چکی ہیں جن میں الہام اور سیاسی مشیر مینیٹ کے درمیان غیر قانونی تعلق پر روشنی ڈالی گئی تھی۔ اس کے علاوہ مینیٹ کی بیوی کی جانب سے الزام بھی عائد کیا گیا تھا کہ الہام نے اس کے شوہر کو اپنے دام میں پھنسا لیا ہے۔ تاہم الہام نے ان تمام رپورٹوں کو مسترد کر دیا تھا۔

بدھ کی شام الہام نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مینیٹ کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی۔ تصویر کے اوپر لکھا گیا کہ "ہم نے شادی کر لی ہے !”۔ الہام نے مزید لکھا کہ "سیاست میں شراکت سے لے کر شریک حیات تک ، میں کتنی خوش قسمت ہوں ، اللہ کا شکر ہے”۔ٹم مینیٹ کی سابقہ بیوی بیتھ مینیٹ نے اگست 2019 میں امریکی دارالحکومت کی عدالت عظمی میں اپنے شوہر کے خلاف طلاق کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ اپنی درخواست میں بیتھ نے باور کرایا تھا کہ ان کے شوہر ٹِم نے اپریل 2019 سے الہام عمر کے ساتھ تعلقات قائم کر رکھے ہیں۔ مزید یہ کہ ٹم نے بیتھ کو آگاہ کیا کہ وہ صومالی نژاد امریکی رکن کانگرس کی زلفوں کا اسیر ہو چکا ہے۔الہام عمر نے کچھ عرصہ قبل اپنے شوہر سے علاحدگی اختیار کر لی تھی۔ڈاکٹر بیتھ (55 سالہ) اور ان کے شوہر کا ایک 13 سالہ بیٹا ہے۔

عدالت میں پیش کیے گئے کاغذات میں واضح کیا گیا تھا کہ یہ جوڑا اپریل میں سرکاری طور پر نہیں بلکہ عملی طور پر علاحدگی اختیار کر چکا ہے۔ اس سے قبل ٹم نے اپنی بیوی بیتھ کو الہان عمر کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بتایا تھا۔کاغذات میں یہ انکشاف بھی کیا گیا تھا کہ دھوکہ دہی کے مرتکب شوہر نے اپنی بیوی کو بتایا کہ وہ پہلی بار الہان عمر سے اُس وقت ملا جب الہان نے اپنی انتخابی مہم کے دوران سیاسی مشیر کے طور پر خدمات کے لیے ٹم کا انتخاب کیا۔ امریکی خاتون رکن کانگرس نے 2018 سے اپنی انتخابی مہم کی مد میں ٹم مینیٹ اور ان کی کمپنی E. Street Group کو 2.3 لاکھ ڈالرز کی ادائیگی کی۔یاد رہے کہ 37 سالہ الہان عمر تین بچوں کی ماں ہیں۔ انہوں نے اکتوبر 2019 میں مینیسوٹا کی ایک عدالت میں اپنے شوہر احمد ہیرسی سے طلاق لینے کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ سابق بینکار احمد کو گذشتہ برس مینیسوٹا شہر کی کونسل میں ایک سینئر معاون کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔احمد ہیرسی سے قبل الہان کی شادی احمد نور سعید علیمی سے ہوئی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …