بدھ , 24 اپریل 2024

قومی باکسر محمد وسیم ٹریفک حادثے میں زخمی

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے قومی باکسر محمد وسیم ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق قومی باکسر محمد وسیم ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئے۔ وہ اسلام آباد سے کوئٹہ جا رہے تھے کہ ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئے، 32 سالہ محمدوسیم حادثے میں معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ 32 سالہ محمد وسیم کے ساتھ ان کے کوچ طارق بھی ٹریفک حادثے میں زخمی ہوئے ہیں، دونوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔یاد رہے کہ پاکستانی پروفیشنل باکسر محمد وسیم اپنی اگلی فائٹ میں 28 مارچ کو سابق یورپین چیمپئن ریان فراگ سے مقابلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ باکسر محمد وسیم کیریئر کے 11 میں سے 10 مقابلوں میں فاتح رہے ہیں ، وہ اپنے حریف باکسروں کو7 بار ناک آئوٹ کر چکے ہیں۔محمد وسیم نے اپنی آخری فائٹ میں میکسیکن حریف گنیگن لوپیز کو شکست دی تھی، گنیگن لوپیز کوئی معمولی باکسر نہیں بلکہ کئی بین الاقوامی ٹائٹل اور اعزازات اپنے نام رکھنے والے فائٹر ہیں جو اپنے کیریئر کی 46 میں سے 36 فائٹس جیت چکے ہیں۔

دوسری جانب سابق یورپین چیمپئنریان فراگ 24 فائٹس میں سے 20 میں کامیاب رہے ہیں، وہ 5 مرتبہ حریف باکسروں کو ناک آئوٹ کرچکے ہیں۔جولائی 2018ء میں محمد وسیم نے ملائشیا میں جنوبی افریقہ کے موروتی متھالینی سے آئی بی ایف فلائی ویٹ ٹائٹل کے لیے مقابلہ کیا تھا۔انھیں اس مقابلے میں شکست ہوئی تھی مگر اس کے بعد سے ان کا ریکارڈ 0-2 ہے۔ محمد وسیم اس سے قبل 2015ء میں ساؤتھ کوریا بینٹم ویٹ ٹائٹل اور 2016ء میں ورلڈ باکسنگ کونسل کا سلور فلائی ویٹ ٹائٹل جیت چکے ہیں جب کہ اسی سال نومبر 2016ء میں انھوں نے اپنے ٹائٹل کا کامیابی دفاع کیا۔

یہ بھی دیکھیں

رونالڈو نے سعودی عرب میں اپنے ذاتی میوزیم کا افتتاح کردیا

ریاض:پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب میں اپنے ذاتی میوزیم کا افتتاح …