جمعہ , 19 اپریل 2024

عراق میں امریکی جارحیت کا سلسلہ جاری، الحشد الشعبی کے مراکز پر امریکی بمباری

امریکہ کے جنگی طیاروں نے عراق کے صوبوں صلاح الدین، بابل، بصره، کربلا اور واسط میں عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے کئی مراکز پر حملہ کیا۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی طیاروں کے حملہ کرنے کے بعد بھی ان علاقوں پر پرواز جاری ہے۔ ابھی تک ان حملوں کے جانی اور مالی نقصانات کے بارے میں رپورٹ سامنے نہیں آئی۔رائٹرز نے امریکی حکام کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ امریکی حملہ بدھ کی رات امریکہ کے فوجی اڈے التاجی میں ہونے والے راکٹ حملے پر کیا گیا۔ التاجی حملے میں امریکہ اور برطانیہ کے 4 فوجی ہلاک اور 26 دیگر فوجی زخمی ہوئےتھے۔

واضح رہے کہ عراق کے القائم علاقہ میں دو ماہ قبل بھی امریکہ کے ہوائی حملوں کے نتیجے میں عراق کی رضاکار فورس کے 25 افراد شہید اور51 زخمی ہوئےتھے۔ الحشد الشعبی کے اہلکاروں کی شہادت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارتخانے پر حملہ کرکے امریکی پرچم کو نذر آتش کیا جبکہ امریکی سفارتخانہ سےمظاہرین پر آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی ۔حشد الشعبی کے اہلکاروں کی شہادت کے بعد عراقی عوام میں امریکہ کی نسبت شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے دارالحکومت بغداد میں ہزاروں افراد نے امریکہ سے نفرت اور بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے عراق میں امریکی سفارتخانہ کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …