بدھ , 24 اپریل 2024

ایران میں اسٹیل کی برآمدات میں 28 فیصد اضافہ

تہران: تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران میں رواں سال کے پہلے 11 مہینوں کے دوران 6۔5 ملین ٹن اسٹیل کو برآمد کیا گیا ہے جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 28 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔تفصیلات کے مطابق، ایران کے مختلف شہروں بشمول اصفہاں کے ذوب آہن اور فولاد مبارکہ، خوزستان، ہرمزگان، آذربائیجان، خراسان، کاوہ جنوب، صبا فولاد اور بناب کے اسٹیل فیکٹریوں سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے گزشتہ مہینے کے دوران، ایران میں مجموعی طور پر 628 ہزار و 993 ٹن اسٹیل مصنوعات کی برآمدات ہوئی ہیں جس میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 68 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔موجودہ اعداد و شمار کے مطابق ایران میں اسٹیل مصنوعات کی برآمدات میں گزشتہ سال کی بنسبت 28 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …