بدھ , 24 اپریل 2024

سعودی عرب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 86 ہوگئی

سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ملک میں نئے کورونا وائرس کے مزید 24 کیس ریکارڈ پر آگئے ہیں جس کے بعد رجسٹرڈ مریضوں کی مجموعی تعداد86 ہوگئی ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب میں رجسٹرڈ کئے گئے 86 مریضوں میں سے 38 مرد اور 48 خواتین شامل ہیں۔ سعودی وزارت صحت کے مطابق کورونا سے متاثرہ ایک مریض صحت یاب ہوچکا ہے ،کورونا کے بیشتر مریض بیرون ممالک سے سفر کرکے سعودی عرب پہنچے تھے یا کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک سے گزرنے کی وجہ سے مرض میں مبتلا ہوا ہے، ایسے مریضوں کی تعداد 73 ہے جبکہ دیگر 13 افراد کورونا کے مریضوں سے ملنے ملانے سے اس مرض میں مبتلا ہوئے۔ کورونا کے تمام مریضوں کو الگ تھلگ رکھا گیا ہے۔ ان کی انتہائی نگہداشت کی جا رہی ہے، سب کی حالت تسلی بخش ہے اور تمام خطرے سے باہر ہیں جبکہ ایک مریض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے بچاو¿ کی کوششیں اعلیٰ درجے کی ہیں۔ ہوائی اڈوں، گزرگاہوں اوربندرگاہوں آنے والے 6 لاکھ 4 ہزار سے زیادہ مسافروں کا طبی معائنہ کیا جاچکا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …