پیر , 23 مئی 2022

کورونا وائرس سے صحت یاب کچھ افراد میں پھیپھڑوں کی کمزوری کا انکشاف

نئے نوول کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کے پھیپھڑے کمزوری کا شکار ہوسکتے ہیں اور کچھ افراد کو تیز چلنے پر سانس پھولنے کا مسئلہ ہوسکتا ہے۔یہ دعویٰ ہانگ کانگ ہاسپٹل اتھارٹی کی جانب سے کیا گیا۔ذرائع  کی رپورٹ کے مطابق ہسپتال نے یہ نتیجہ کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 سے صحت یاب ہونے والے ابتدائی مریضوں کا جائزہ لینے کے بعد نکالا۔ڈاکٹروں نے دریافت کیا کہ 12 میں سے 2 سے تین مریضوں کے پھیپھڑوں کی گنجائش میں تبدیلیاں آئیں۔ہسپتال کے انفیکشیز ڈیزیز سینٹر کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر اوئن تسانگ تک ین نے جمعرات کو پریس کانفرنس کے دوران بتایا ‘ان افراد کا سانس کچھ تیز چلنے پر پھول جاتا ہے، جبکہ مرض سے مکمل نجات کے بعد کچھ مریضوں کے پھیپھڑوں کے افعال میں 20 سے 30 فیصد کمی آسکتی ہے’۔انہوں نے مزید کہا کہ اس مرض کے طویل المعیاد اثرات کا تعین کرنا ابھی تو قبل از وقت ہے مگر 9 مریضوں کے پھیپھڑوں کے اسکین میں شیشے پر غبار جیسا پیٹرن دریافت ہوا، جس سے عضو کو نقصان پہنچنے کا عندیہ ملتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان مریضوں کے مزید ٹیسٹ کرکے تعین کیا جائے گا ان کے پھیپھڑوں کے افعال اب کس حد تک کام کررہے ہیں جبکہ پھیپھڑوں کی مضبوطی کے لیے فزیوتھراپی کا انتظام بھی کیا جاءےگا۔ڈاکٹر نے بتایا کہ صحت یاب مریض مختلف ورزشوں جیسے سوئمنگ سے اپنے پھیپھڑوں کو بتدریج مکمل صحت یاب ہونے میں مدد فراہم کرسکتے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق کووڈ 19 کے شکار 80 فیصد افراد میں اس کی شدت زیادہ نہیں ہوتی اور صحت یابی کا امکان زیادہ ہوتا ہے تاہم معمر افراد یا کسی بیماری کے شکار لوگوں میں اس کی شدت زیادہ ہوتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ اس سادہ سی تصویر میں غلطی کہاں ہے

ہم اکثر سوشل میڈیا صارفین کے لیے ایسی تصویری پہیلیاں لے کر آتے ہیں جن …