جمعہ , 19 اپریل 2024

ترکی، کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہو گئی

ترکی میں مزید تین  افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔اس طرح ابتک تعین ہونے والے متاثرہ  افراد  کی تعداد 5  ہے۔وزیر ِ صحت فخرالدین کوجا نے  دارالحکومت انقرہ میں پریس کو بتایا ہے کہ نئے تین افراد کا تعلق  پہلا کیس آنے والے شخص کے حلقے سے ہےاور یہ پانچوں افراد ایک دوسرے سے براہ راست تعلق رکھتے ہیں۔ جن کو  پہلے واقع کے بعد فوری طور پر قرنطینہ میں لے لیا گیا تھا۔لی جانے والی تدابیر کی بدولت دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لینے والے کرونا وائرس  کو تین ماہ تک ترکی سے دور رکھے جانے میں کامیاب رہنے کی وضاحت کرنے والے وزیر ِ صحت  نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ تدابیر پر عمل درآمد کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے۔  کیونکہ اسی طرح زندگی دوبارہ معمول پر آسکتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …