جمعہ , 27 مئی 2022

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے 71 ہزار مریض صحت یاب، درجنوں جان کی بازی ہارگئے+ سند

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے شکار71 ہزار کے قریب صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ 67 ہزار 800 افراد تاحال زیر علاج ہیں۔تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 44 ہزار سے زائد ہوگئی، وائرس سے 5 ہزار400 افراد ہلاک جب کہ 71 ہزار کے قریب صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ 67 ہزار 800 افراد تاحال زیر علاج ہیں۔

چین نے کرونا وائرس پر قابو لیا ہے

عالمی ذرائع کا کہناہے کہ چین میں اب تک اس وائرس کے 80 ہزار 815 کیسز سامنے آچکے ہیں جب کہ 8 مزید اموات کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 177 ہوچکی ہے۔ 80 ہزار مریضوں میں سے 64 ہزار سے زائد صحت یاب ہوچکے ہیں اور 13ہزار زیر علاج ہیں۔چین کے بعد اس وقت اٹلی سب سے زیادہ متاثرہ ملک کے طور پر سامنے آیا ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 250 جان کی بازی ہار گئے اور وہاں اموات کی تعداد 1266 ہوگئی ہے جب کہ 17 ہزار 660 کورونا کا شکار بن چکے ہیں۔گزشتہ روز اسلامی جمہوریہ ایران میں مزید 85 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 514 ہوچکی ہے جب کہ 13 سو نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد ساڑھے گیارہ ہزار کے لگ بھگ ہوگئی ہے۔

امریکا میں اس وقت تک کورونا وائرس سے 41 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ نئے 377 کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 2 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔چین، اٹلی، ساؤتھ کوریا اور ایران کے بعد اسپین میں معاملہ مزید خراب ہوتا جارہا ہے، وہاں حال ہی میں 36 ہلاکتیں ہوئی ہیں، مجموعی ہلاکتیں 122 جب کہ 1188 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے ساتھ ہی مریضوں کی تعداد 4 ہزار 334 ہوگئی ہے۔ساؤتھ کوریا میں کورونا سے مزید 5 ہلاکتوں کے بعد ساؤتھ کوریا میں اموات کی تعداد 71 جب کہ کیسز کی تعداد 8 ہزار ہوچکی ہے۔پاکستان میں کرونا وائرس کے متعدد کیسز سامنے آنے کے بعد حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہےاور تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

امریکہ نے وسطی ایشیا کو اپنی بائیولوجیکل سرگرمیوں کا مرکز بنا لیا: روس

امریکہ نے وسطی ایشیا کو اپنی بائیولوجیکل سرگرمیوں کا مرکز بنا رکھا ہے اور روس …