بدھ , 10 اگست 2022
تازہ ترین

امریکیوں کے برے دن آنے کو ہیں: عراقی جماعتیں

عراق کی سیاسی جماعتوں اور رہنماؤں نے عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے فوجی اڈوں پر امریکا کے دہشت گردانہ حملوں پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عراقی حکومت اور پارلیمنٹ سے کہا ہے کہ وہ امریکی دہشت گردی کے خلاف سخت اقدام کرے۔عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی نے امریکا کے دہشت گردانہ حملوں کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے سبھی عراقی جماعتوں کے ہنگامی اجلاس کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے ملک سے امریکی دہشتگردوں کے فوری انخلا پر زور دیا ہے-

عراق کی مشترکہ آپریشنل کمان نے بھی امریکا کے اس دعوے کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے کہ اس نے الحشد الشعبی کے اڈوں پر حملہ کرنے سے پہلے عراقی حکام کو آگاہ کر دیا تھا- عراق کی مشترکہ آپریشنل کمان نے کہا کہ امریکا کا یہ حملہ عراقی فوج اور الحشد الشعبی کے خلاف کھلی جارحیت ہے -مغربی ایشیا میں دہشت گرد امریکی فوج کی کمان سینٹکام کے کمانڈر کینٹ میکنزی نے دعوی کیا ہے کہ عراق میں انجام پانے والے امریکی حملوں سے قبل عراقی حکام سے صلاح و مشورہ کیا جاتا ہے –

عراقی پارلیمنٹ میں الفتح دھڑے نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حالیہ حملوں سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ امریکا کے سیاسی اور فوجی عہدیدار عراق میں جان بوجھ کر سویلین اہداف کو نشانہ بناتے ہیں کیونکہ اس طرح وہ ایسے عوام اور حکومت کو نابود کرنا چاہتے ہیں جنھوں نے ایک جمہوری حکومت  تشکیل دی ہے -عراق کی مجلس اعلائے اسلامی نے بھی عراقی فورسز کے اڈوں پر امریکا کے تازہ ترین حملوں کو بزدلانہ قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک کے اقتدار اعلی اور عراقی افواج کی حفاظت و سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے لازمی اقدامات انجام دے۔

عراقی استقامتی تحریک النجباء نے بھی حالیہ امریکی جارحیت پر اپنا سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق میں اب امریکیوں کے انتہائی سخت اور دشوار حالات پیدا ہوں گے – النجباء تحریک کے ترجمان نصرالشمری نے کہا کہ استقامتی محاذ نے غاصبوں کے مقابلے میں مکمل دفاعی توانائیاں حاصل کرلی ہیں۔ انہوں نے امریکی دہشتگردوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اب ان کے لئے انتہائی سخت اور دشوار ایام آنے والے ہیں -النجبا کے ترجمان نے کہا کہ امریکا نے ایک بار پھر اپنی شیطنت اور گستاخی سے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ عراق اور اس کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کا کوئی احترام نہیں کرتا – انہوں نے کہا کہ امریکا کو جان لینا چاہئے کہ استقامی محاذ اس کو شکست دے کر رہے گا -واضح رہے کہ دہشت گرد امریکی فوج نے جمعہ کو عراق کے چار صوبوں صلاح الدین، بابل، بصرہ اور کربلا میں عراقی فوج اور عوامی رضا کارفورس کے ٹھکانوں پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں متعدد عراقی شہری جاں بحق اور زخمی ہوگئے تھے جبکہ کربلا میں زیر تعمیر ہوائی اڈے کو بھی خاصا نقصان پہونچا۔

یہ بھی دیکھیں

بھارت بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 73 ہوگئی

نئی دہلی: بھارتی ریاست کرناٹک میں موسلادھار بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں کی …