جمعرات , 25 اپریل 2024

اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر حقیقی زندگی کے ہم سفر بن گئے

ٹی وی کی مقبول ترین جوڑی سجل علی اور احد رضا میر ڈرامہ ‘یقین کے سفر’ سے اب اصلی زندگی میں بھی ہم سفر بن گئے۔دونوں کے نکاح کی تقریب ابوظہبی کے ضیا نورائی جزیرے میں ہوئی، جو ڈیسٹی نیشن ویڈنگ کے حوالے سے مشہور ہے۔نکاح کی تقریب سادگی سے ہوئی جس میں ان کے چند قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔نکاح میں سجل علی نے روایتی رنگ کا سرخ عروسی جوڑا زیب تن کیا جبکہ احد رضا میر آف وائٹ شیروانی میں دیکھائی دیئے۔نکاح کے بعد سجل علی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نام تبدیل کرتے ہوئے ‘سجل احد میر’ لکھ دیا۔ٹوئٹر پر بھی ‘ساحد کی شادی’ کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا ہے۔واضح رہے کہ دونوں کی جانب سے شادی کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔تاہم چند روز قبل دونوں کی شادی کی تقریبات کی تصاویر وائرل ہوئیں اور مداحوں نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا کہ دونوں کی شادی کی تقریبات 12 مارچ کی شام کو شروع ہوگئی تھیں۔

تصاویر سے پتہ چلا کہ 12 مارچ کو دونوں کے مایوں کی تقریب ہوئی اور وائرل ہونے والی تصاویر میں دونوں کو انتہائی خوش دیکھا گیا۔دونوں کی مایوں کی تقریب کے موقع پر ان کے مداحوں نے ’ساحد‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا، جس میں دونوں کی شادی کی تقریبات کی تصاویر شیئر کی گئیں۔دلچسپ بات یہ تھی کہ شادی کی تقریبات کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد باوجود دونوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کوئی تصویر شیئر نہیں کی اور نہ ہی اپنی شادی کی تقریبات کے حوالے سے مداحوں کو باخبر کیا۔جس کے بعد خیال کیا جا رہا تھا کہ دونوں سادگی سے شادی کرنے کے بعد مداحوں کو خوشخبری سنائیں گے۔دونوں کی ڈھولکی کی تقریب گزشتہ ماہ فروری کے اختتام میں ہوئی تھیں۔یہ خبریں بھی آئی تھیں کہ سجل علی اور احد رضا میر مارچ 2020 میں ترکی میں شادی کریں گے تاہم بعد ازاں احد رضا میر نے ایسی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ترکی میں شادی نہیں کریں گے۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …