جمعرات , 25 اپریل 2024

ترکی: عمرے سے لوٹنے والے شہری کے ٹیسٹ مثبت، کورونا مریضوں کی تعداد 6 تک پہنچ گئی

ترکی کے وزیر صحت فخر الدین کھوجا نے کہا ہے کہ حالیہ ایک ہفتے میں سعودی عرب سے عمرے کے بعد واپس لوٹنے والے ایک شہری میں کورونا وائرس  کووِڈ۔19  کے ٹیسٹ مثبت نکلے ہیں۔کھوجا نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ عمرے سے لوٹنے والے شہریوں کا 14 روزہ قرنطینہ اصول پر عمل کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ حالیہ ایک ہفتے کے دوران عمرے سے واپس لوٹنے والے ایک شہری میں وائرس ٹیسٹ مثبت نکلے ہیں ۔ ہمیں مریضوں کی تعداد میں اضافے کا اندیشہ ہے۔ برائے مہربانی  مہمان قبول نہ کریں ۔ اگر کوئی ہیلتھ ٹیسٹ  سے گزر چکا ہے تو  اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس میں وائرس کا کوئی رِسک نہیں ہے۔اس حالیہ مریض کے ساتھ ترکی میں وائرس کے مریضوں کی تعداد 6 تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …