ہفتہ , 20 اپریل 2024

اب کوئی تعاون امریکہ کے ساتھ نہیں ہوگا: عراقی فوج

عراقی فوج کی مشترکہ کمان نے نام نہاد داعش مخالف امریکی اتحاد کے ساتھ ہر قسم کا تعاون ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔عراقی فوج کی مشترکہ کمان کے ترجمان بریگیڈیئر یحی الخفاجی نے مقامی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنے ملک کی سرکاری ملٹری فورس کے خلاف امریکی حملے کو مخاصمانہ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے کے بعد امریکی اتحاد کے ساتھ ہر قسم کا تعاون معطل کر دیا گیا ہے۔ عراقی فوج کی مشترکہ کمان کے ترجمان نے یہ بات زور دے کر کہی کہ التاجی کے فوجی اڈے پر حملے کی ذمہ داری کسی نے بھی قبول نہیں کی ہے۔

بدھ کے روز تاجی کے فوجی اڈے پر کم سے کم دس راکٹ لگے تھے جس کے نتیجے میں ایک امریکی فوجی اور ٹھیکیدار ہلاک اور ایک برطانوی فوجی سمیت بارہ افراد زخمی ہوگئے تھے۔  عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے اس حملے سے اپنی لا تعلقی کا اعلان کیا تھا تاہم امریکی جنگی طیاروں نے جمعرات اور جمعے کو بارہا عراق کے مختلف علاقوں میں داعش کے خلاف برسر پیکار حشد الشعبی اور عراقی فوج کے ٹھکانوں پر بمباری کی تھی جس میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے تھے۔قابل ذکر ہے کہ ہفتے کی صبح ایک بار پھر تاجی کے فوجی اڈے کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …