بدھ , 24 اپریل 2024

عراق، ایک اور امریکی فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ

عراقی دارالحکومت بغداد کے جنوب میں واقع امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔بغداد میں عراقی فوج کی مشترکہ کمان کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دارالحکومت کے جنوب میں واقع بسمایہ نامی فوجی اڈے پر دو راکٹ لگے ہیں۔
بیان میں راکٹ حملوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی یا مالی نقصان کی جانب کوئی اشارہ نہیں کیا گیا۔ اس فوجی اڈے کے ایک حصے کو امریکی فوج استعمال کرتی ہے۔
اس سے پہلے بدھ کے روز عراق کے معروف التاجی بیس پر بھی راکٹوں سے حملہ کیا گیا تھا جس میں دو امریکی اور ایک برطانوی فوجی سمیت تین افراد ہلاک اور بارہ زخمی ہوگئے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری عصبۃ الثائرین نامی گروپ نے قبول کی ہے جس کا نام اس سے پہلے کبھی عراقی میڈیا میں نہیں آیا۔ اس گروپ نے عراق میں امریکہ کے دیگر فوجی اڈوں پر بھی ایسے ہی حملوں کی دھمکی دی ہے۔ عراق میں امریکی دہشتگرد ایسے وقت میں موجود ہیں جب اس ملک کی پارلیمنٹ نے دوماہ قبل ایک قرارداد کے ذریعے امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …