بدھ , 24 اپریل 2024

کسی بھی وائرس کا تعلق کسی ایک ملک یا قوم سے نہیں ہوتا: یونیسکو

قوام متحدہ کے خصوصی ادارہ برائے تعلیم، سائنس و ثقافت (یونیسکو) نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کورونا وائرس کو ”چینی وائرس “ کا نام دینے کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ کسی بھی وائرس کا تعلق کسی ملک یا قوم سے نہیں ہوتا۔ امریکی صدر نے گزشتہ روز اپنے ایک ٹویٹ میںکہا کہ چینی وائرس سے امریکی ریاستیں بہت زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔ بعد ازاں دوسرے ٹویٹ میں اپنے بیان کا دفاع کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ اس وائرس کے لیے یہ موزوں اصطلاح ہے۔ یونیسکو نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ کسی بھی وائرس کا تعلق کسی بھی ملک یا قوم سے نہیں ہوتا۔ یونیکسو نے اپنے ایک دوسرے ٹویٹ میں کہا کہ کورونا وائرس کی وبا پر کنٹرول کے لئے سائنسی تحقیق کی ضرورت ہے نہ کہ اسے شرمندگی کا باعث قرار دینے کی، ہم سب مل کر کورونا وائرس کو شکست دیں گے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ہاتھ سے کھانے کے فوائد اور نقصانات

اسلام آباد:اگرچہ لوگ جانتے ہیں کہ کھانے کے لیے ہاتھ کا استعمال چمچوں یا کانٹوں …