ہفتہ , 20 اپریل 2024

کربلا ائير پورٹ پر امریکہ کے ہوائی حملے میں مائیکروبیل اور کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا خدشہ

عراق میں حضرت امام حسین علیہ السلام کے حرم مطہر کی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گيا ہے کہ کربلا ائير پورٹ پر امریکہ کے ہوائی حملے میں مائیکروبیل اور کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا خدشہ ہے۔مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حضرت امام حسین علیہ السلام کے حرم مطہر کی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گيا ہے کہ کربلا ائير پورٹ پر امریکہ کے ہوائی حملے میں مائیکروبیل اور کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا خدشہ ہے۔ حضرت امام حسین (ع) کے حرم مطہر کی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کربلا کے ايئر پورٹ پر امریکہ کے حالیہ ہوائی حملے ميں بائیو لوجیکل ، مائیکروبیل اور کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا قوی خدشہ ہے اور اس سلسلے میں متعلقہ وزارتخانوں اور اداروں کے ساتھ گفتگو کا سلسلہ جاری ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ کے جنگی طیاروں نے چند روز قبل کربلا ایئر پورٹ پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں ایک شخص شہید ہوگیا جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے ، امریکہ نے عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی کے پانچ ٹھکانوں کو بھینشانہ بنایاتھا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …