بدھ , 24 اپریل 2024

امریکہ میں کورونا سے 264 افراد ہلاک، 19 ہزار متاثر

امریکہ میں جان لیوا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں کورونا وائر س سے مزید 57 افراد ہلاک ہونے کے بعد کل اموات 264 ہو گئیں، جبکہ یہاں ایک ہی روز میں ساڑھے 5 ہزار سے زائد کورونا کے نئے مریض سامنے آ گئے۔ جبکہ امریکا میں کورونا کے مجموعی کیسز 19 ہزار سے بڑھ گئے جس کے بعد اس وائرس سے دنیا کے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملکوں میں امریکا چھٹے نمبر پر آ گیا۔

امریکی ارکان کانگریس مک ایڈمز اور ماریو ڈائز بالارٹ بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں جبکہ ایک درجن سے زائد ارکان کانگریس کو قرنطینہ میں جانا پڑگیا۔دوسری جانب امریکی سینیٹ میں شہریوں کی معاشی مدد کے لیے 100 ارب ڈالرکا ہنگامی پیکیج منظور کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 194 ممالک میں سے 178 ممالک کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں ۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …