ہفتہ , 20 اپریل 2024

عراق، کورونا کا بہانہ،امریکا داعش کی واپسی کی کوشش کر رہا ہے

عراق کے صوبہ الانبار میں عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ امریکا، صوبہ الانبار میں کورونا وائرس کی افواہ پھیلا کر، رضاکار فورس کو اس صوبے سے باہر نکالنا چاہتا ہے تاکہ داعش کے دہشت گردوں کو واپس لایا جا سکے۔عراق کی المعلومہ ویب سائٹ نے رپورٹ دی ہے کہ صوبہ الانبار میں رضاکار فورس الحشد الشعبی کے کمانڈر "قصی الانباری” نے بتایا کہ الانبار صوبے کی عین الاسد چھاونی سے امریکی فوجیوں کا انخلا ابھی نہيں ہوا ہے بلکہ وہاں پر امریکی فوجیوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

الحشد الشعبی کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ امریکا، عراق میں کورونا وائرس کی افواہ پھیلا کر یہ کوشش کر رہا ہے کہ اس ملک میں داعش کے دہشت گردوں کی واپسی کا زمینہ فراہم کر سکے۔قابل ذکر ہے کہ مغربی میڈیا عراق میں کورونا وائرس کی افواہ کو ہوا دے رہا ہے اور امریکا نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے وہ اپنے فوجیوں کو عراق سے واپس بلا رہا ہے

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …