بدھ , 24 اپریل 2024

شام؛ صدربشارالاسد کی جانب سے عام معافی کا اعلان

شام کے صدر بشار الاسد نے معمولی جرائم میں ملوث افراد کو جیلوں سے رہا کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔تسنیم خبررساں ادارے نے سانا نیوز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ شامی صدر نے معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کی سزا میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔22-03-2020 سے پہلے گرفتار شدہ افراد ہی عام معافی کے حکم نامے میں شامل ہوں گے۔صدارتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عام معافی اطلاق ان مجرموں پر نہیں ہوگا جو بیرون ملک فرار کرگئے ہیں اور اسی طرح اندرون ملک عدالت میں پیش نہ ہونے والے افراد بھی عام معافی کا حقدار نہیں ہوں گے۔صدارتی حکم نامے میں اسلحہ کی اسمگلنگ اور دھماکہ خیز مواد ملک میں درآمد کرنے والے افراد بھی شامل نہیں ہوں گے۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …