ہفتہ , 20 اپریل 2024

پاکستان میں کورونا سے 9 ہلاکتیں، مصدقہ کیسز کی تعداد 1298 ہوگئی

پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی جبکہ مزید کیسز سامنے آنے کے بعد تعداد 1298 تک جاپہنچی ہے۔ملک میں اب تک کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 9 ہلاکتیں ہوئی ہیں جن میں سے پنجاب میں 3، خیبرپختونخوا میں 3 جب کہ سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں ایک ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔پنجاب میں بدھ اور جمعرات کے روز پے در پے ایک ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی جہاں بدھ کے روز راولپنڈی میں بیرون ملک سے آنے والی خاتون چل بسیں جب کہ جمعرات کو لاہور میں کورونا سے ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی جو اب تک شہر میں وائرس سے دوسری ہلاکت ہے۔پاکستان میں مہلک وائرس سے اب تک 27 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جن میں سے 14 کا تعلق سندھ، 6 کا گلگت بلتستان، اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سے 2، 2 جبکہ ایک کا پنجاب سے تعلق ہے۔

 

موات
 

مصدقہ کیسز

 

صوبہ /علاقہ

01 440 سندھ
03 419 پنجاب
03 176 خیبرپختونخوا
01 131 بلوچستان
01 103 گلگت بلتستان
02 آزاد کشمیر
27 اسلام آباد
9 1298 کل تعداد

ملک میں کورونا کی آج کی صورتحال
آج بروز جمعہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 104 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جن میں سے سندھ میں 19 ، اسلام آباد 2 ، پنجاب 14 کیسز ،کے پی میں 53 اور گلگت بلتستان میں 16 کیسز سامنے آئے ہیں۔

پنجاب
آج پنجاب میں اب تک کورونا وائرس کے 14 نئے کیسز سامنے آچکے ہیں جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 419 ہوگئی ہے جس کی تصدیق صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے کی گئی۔محکمہ صحت پنجاب نے ٹوئٹر کے ذریعے بتایا کہ لاہور میں 104، گجرات 22، گوجرانوالہ 8، جہلم 19، راولپنڈی 14، ملتان 3، فیصل آباد 5، منڈی بہاؤ الدین 3، میانوالی 2، ڈی جی خان 207 اور 5 زائرین جب کہ نارووال، رحیم یار خان، سرگودھا، اٹک اور بہاول نگر میں ایک ایک کیسز ہیں۔پنجاب میں کورونا وائرس سے اب تک 3 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں سے ایک مریض راولپنڈی اور 2 لاہور میں جاں بحق ہوئے۔

پنجاب میں پہلا مریض صحت یاب
کرونا وائرس کے حوالے سے جنوبی پنجاب میں پہلی اچھی خبر سامنے آئی ہے جہاں مظفرگڑھ کے رجب طیب اردوان اسپتال میں زیرعلاج کرونا وائرس سے متاثرہ پہلی خاتون صحتیاب ہوگئیں جنہیں گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔

سندھ
سندھ میں آج اب تک کورونا وائرس کے مزید 19 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں مجموعی طور پر کیسز کی تعداد 440 ہوگئی ہے جس کی تصدیق محکمہ صحت کی جانب سے کی گئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق 11 نئے کیسز کراچی میں سامنے آئے جو لوکل ٹرانسمیشن کے ہیں اور حیدرآباد میں لوکل ٹرانسمیشن کا ایک کیس سامنا آیا جب کہ لاڑکانہ میں ایران سے آئے 7 زائرین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں نئے کیسز کے بعد شہر میں کیسز کی کل تعداد 164 ہوگئی ہے جب کہ حیدرآباد میں 3 کیسز ہوچکے ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق سکھر میں کورونا وائرس میں مبتلا زائرین کی تعداد 265 اور لاڑکانہ میں 7 ہے۔محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں اب تک 14 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جن میں سے 13 کا تعلق کراچی اور ایک کا حیدرآباد سے ہے جب کہ اب تک سندھ میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مزید 53 کیسز سامنے آئے جس کی تصدیق صوبائی ترجمان اجمل وزیر نے پریس کانفرنس میں کی۔اجمل وزیر نے بتایا کہ صوبے میں وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 176 ہوگئی ہے جب کہ صوبے میں اب تک اموات کی تعداد 3 ہے۔واضح رہےکہ کے پی کے میں جمعرات کو کورونا وائرس کے 2 مریض صحتیاب ہوگئے جنہیں اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔

اسلام آباد

جمعہ کے روز سرکاری پورٹل پر اسلام آباد میں مزید 2 کیسز رپورٹ کیے گئے جس کے بعد وفاقی دارالحکومت میں مجموعی کیسز کی تعداد 27 ہوگئی ہے تاہم ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ان کیسز کی کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔

بلوچستان

بلوچستان میں آج اب تک کورونا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہواجس کے بعد  صوبے میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 131 ہی ہے۔ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے 2 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جس کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ بلوچستان میں بھی کورونا وائرس سے ایک شخص جاں ہوچکا ہے۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں جمعے کو کورونا کے مزید 16 کیسز سامنے آئے۔ مشیر مشیر اطلاعات گلگت بلتستان کے مطابق گلگت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 103ہو گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ  نئے تصدیق شدہ مریضوں کا تعلق بلتستان ڈویژن سے ہے۔ اس کے علاوہ 3 افرادکی تازہ رپورٹ نیگیٹو آنے پر آئسولیشن سینٹر سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔گلگت میں بدھ کے روز 2 مریض صحتیاب ہوئے تھے جس کے بعد صحتیاب مریضوں کی تعداد 6 ہوگئی تھی۔خیال رہے کہ گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والے ڈاکٹر اسامہ خود بھی اسی مہلک وبا سے انتقال کرچکے ہیں۔

آزاد کشمیر

جمعرات کے روز میرپور آزاد کشمیر ایک اور مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد آزاد کشمیرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔ڈپٹی کمشنرطاہر ممتاز کے مطابق 37 سالہ متاثرہ مریض 17 مارچ کو برطانیہ سے آیا تھا اور اسے دو روز قبل قرنطینہ میں منتقل کیا گیا تھا۔

 

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …