منگل , 23 اپریل 2024

کراچی، کرونا کا خوف اور لاک ڈاؤن کی بے روزگاری، شہری نے خودکشی کرلی

کراچی: شہر قائد کے علاقے محمودآباد میں کرونا وائرس کے خوف سے لاک ڈاؤن میں بے روزگار ہونے والے شہری نے خودکشی کرلی۔نمائندہ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے محمودآباد تھانے کی حدود میں واقع کشمیر کالونی کے رہائشی سرفراز نے کرونا کے خوف سے خودکشی کرلی۔اہلیہ کے مطابق شوہر کو کسی نے بولا تھا کہ وہ کرونا کا مریض بن گیا ہے، سرفراز کے ذہن میں وہم بیٹھ گیا تھا اور وہ بہت زیادہ خوفزدہ تھا، اُسے کوئی بیماری نہیں تھی بلکہ وہ صحت مند تھا۔

بیوہ کا کہنا ہے کہ سرفراز پیٹرول پمپ پر گاڑیاں دھونے کا کام کرتا تھا، کراچی میں ہونے والے لاک ڈاؤن کے بعد وہ بے روزگار ہوگیا تھا اور اُسے گھر کا کرایہ دینے کی بھی فکر تھی۔خاتون کے مطابق سرفراز یومیہ پانچ سو روپے دیہاڑی پر کام کرتا تھا، جب سے لاک ڈاؤن ہوا تو اُس کا کام بالکل بند پڑا تھا اور گھر پر بھی معاشی صورت حال بہت زیادہ خراب ہوگئی تھی۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ سرفراز نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کی ہے۔ واقعے کے بعد پولیس کی نفری جائے وقوعہ پہنچی اور لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا۔یاد رہے کہ کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کیا ہوا ہے اور گزشتہ تین روز سے اس میں مزید سختی بھی کردی ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …