جمعرات , 25 اپریل 2024

کورونا وائرس : سوشل میڈیا پر مزاحیہ پوسٹ کرنا ملازم کو مہنگا پڑگیا

بنگلور : بھارتی کمپنی نے اپنے ملازم کو کورونا وائرس پھیلانے سے متعلق فیس بک پر پوسٹ کرنے کی پاداش میں ملازمت سے برطرف کردیا جسے پولیس نے لوگوں کو بہکانے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایک جانب پوری دنیا کرونا وائرس کی وجہ سے شدید کرب میں مبتلا ہے تو دوسری جانب سوشل میڈیا پر کچھ شرارتی لوگ مزاحیہ پوسٹس کرکے ان کے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں۔ایک ایسا ہی واقعہ بھارت کے شہر بنگلور میں پیش آیا جہاں ایک کمپنی کے ملازم نے فیس بک ہر ایک پوسٹ کی جس پر لکھا تھا کہ آئیں ہم ساتھ آئیں، لوگوں کے درمیان چھینکیں اور وائرس پھیلائیں۔

بنگلور میں انفوسس کمپنی نے عدم برداشت کی پالیسی کے تحت اپنے انجینئر کی اس پوسٹ کا سختی سے نوٹس لیا اور اسے ملازمت سے برخاست کردیا۔بعد ازاں پولیس نے کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے مجیب محمد نامی شخص کو لوگوں کو بہکانے اور جرم پر اکسانے کے الزام میں حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔اس حوالے سے کمپنی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ابتدا میں ہمارا خیال تھا کہ یہ غلط شناخت کا معاملہ ہوسکتا ہے لیکن بعد میں اس کی تصدیق ہوئی کہ محمد مجیب انفوسس میں ملازم ہے، جس کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے ہم نے اس کو ملازمت سے برطرف کردیا۔کمپنی نے ٹویٹر پیغام میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انفوسیس نے اپنے ایک ملازم کے ذریعہ سوشل میڈیا پر کیے گئے پوسٹ کی تحقیقات مکمل کرلی ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ یہ غلط شناخت کا معاملہ نہیں ہے۔

یہ بھی دیکھیں

گوگل ایپ میں سرچ بار کی جگہ تبدیل کرنے کی تیاری

کیلیفورنیا: 2021 میں آزمائے جانے کے بعد گوگل ایپ اینڈرائیڈ میں دوبارہ اسکرین پر نیچے …