جمعہ , 19 اپریل 2024

اسرائیلی عالم نےارض مقدس پر ہیکل سلیمانی کی تعمیر کو لازم قرار دے دیا: ڈاکٹر شاہد مسعود

اسلام آباد:سینئرتجزیہ کارڈاکٹرشاہدمسعودکا کہنا ہےکہ اسرائیلی عالم ربائی لیپو نےارض مقدس پر ہیکل سلیمانی تعمیر کرنے کا بیان دیا ہے ،ان کا ماننا ہے کہ اس کی تعمیر سے کورونا وائرس کو روکا جا سکتا ہے۔جی این این کے خصوصی پروگرام ” لائیو ود ڈاکٹر شاہد مسعود” میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے بڑے عالم ربائی لیپو نے کہا ہے کہ خدا نےے انسانیت کو کورونا کی شکل میں اس مقام پر دھکیل دیا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ ارض مقدس پر ہیکل سلیمانی کی تعمیر کی جائے،یہ تعمیر اس لیے ضروری ہے کہ یہ کورونا وائرس کو روکے گا،اور وہ یہ دلیل دے رہے ہیں کہ دنیا کی تمام زبانوں میں کراؤن کو کہتے ہیں ااور لازم ہے کہ یہ تاج اس بادشاہ کے سر پر رکھا جائے جس کا انہیں ہزاروں سال سے انتظار ہے ،اور پھر وہ بادشاہ اصل تاج پا کر حکومت قائم کرے اور کورونا کی برائی جو پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے اس کو ختم کرنے کا اعلان کر ے۔ربائی لیپو نیتن یاہو اور حکومت کےمتعدد افراد کے قریبی ساتھی ہیں اور وہ سب ان سے اہم امور پر مشاورت بھی کرتے ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …