منگل , 23 اپریل 2024

افغان صوبہ بدخشاں کے ضلع یمگان پر طالبان کا قبضہ، 10 فوجی ہلاک، 3 زخمی

کابل:طالبان نے شدید لڑائی کے بعد افغانستان کے صوبہ بدخشان کے ضلع یمگان پر قبضہ کر لیا۔افغان فورسز کیساتھ طالبان کی لڑائی کئی گھنٹے جاری رہی جس میں 10افغان فو جی مارے گئے۔ یہ ضلع 4سال سے طالبان کے قبضے میں تھا اور افغان سیکورٹی فورسز نے گزشتہ برس اسے طالبان سے حاصل کیا تھا۔مقامی انتظامیہ کی جانب سے قبضے کی تردید صوبہ جوزجان اور قندوز میں 11طالبان ہلاک کرنے کا سرکاری دعویٰ بھی کیا گیا، ہفتے کی شب طالبان نے ضلع میں چار سکیورٹی پوسٹوں پر قبضہ کے دوران 10افغان فوجیوں کو ہلاک اور تین کو زخمی کر دینے کے بعد ضلعے پر دھاوا بول دیا۔ حملے کے بعد 17افغان فوجی لاپتہ ہیں۔ تاہم مقامی انتظامیہ نے ضلع یمگان پر قبضے کی تردید کی ہے اور کہا کہ ضلعے کے مرکزی علاقے میں طالبان کیساتھ جھڑپیں ابھی جاری ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …