ہفتہ , 20 اپریل 2024

تہران میں سابق امریکی سفارت خانے کو پاسداران انقلاب نےماسک بنانے والی فیکٹری میں تبدیل کر دیا

ایران کی فوج نے دارالحکومت تہران میں سابق امریکی سفارت خانہ کو ماسک تیار کرنے والی فیکٹری میں تبدیل کردیا ہے اور انہوں نے امریکا کو ماسک اور طبّی سامان بھیجنے کی پیش کش کی ہے۔ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایرنا نے 14 مارچ کو یہ اطلاع دی تھی کہ سپاہِ پاسداران انقلاب کے تحت نیم فوجی دستوں پر مشتمل باسیج فورس نے تہران میں امریکی سفارت خانہ کو ماسک تیار کرنے والی ایک ورکشاپ بنا دیا ہے اور وہاں روزانہ پانچ ہزار حفاظتی ماسک تیار کیے جارہے ہیں۔

باسیج فورس کے سربراہ بریگیڈ جنرل غلام رضا سلیمانی نے اتوار کو اس ورکشاپ کا دورہ کیا تھا۔اس موقع پر اس فورس کے ایک عہدہ دار محمد جواد نقراویش نے کہا کہ’’ ہم نے امریکا میں ضرورت مند افراد کو بھیجنے کے لیے سامان تیار کیا ہے اور اس کو سوئس سفارت خانے کے حوالے کردیا جائے گا۔ہم اپنی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے سے قاصر امریکیوں کی مدد کو تیار ہیں۔‘‘ان کا کہنا تھا کہ ’’امریکیوں کے لیے یہ تصور کرنا شاید ناممکن ہو کہ ایران میں ان کے سابق سفارت خانے سے نوجوان اس مشکل گھڑی میں ان کی مدد کو آسکتے ہیں۔‘‘سپاہِ پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی بھی قبل ازیں امریکا کو کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں مدد دینے کی پیش کش کرچکے ہیں۔انھوں نے گذشتہ ہفتے ایک بیان میں کہا تھا کہ ’’میں امریکی عہدے داروں کو یہ کہنا چاہتا ہوں،اگر امریکا میں عوام کو مدد کی ضرورت ہے تو ہم انھیں یہ مدد دینے کو تیار ہیں لیکن ہمیں ان کی مدد کی بالکل بھی ضرورت نہیں ہے۔‘‘

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …