جمعرات , 25 اپریل 2024

چینی حکومت انسانی ہمدردی کے اصولوں پر گامزن

پاکستان میں عراق کے دینی مرجع آیت اللہ شیخ محمد الیعقوبی کے نمائندے نے کہا ہے کہ آیت اللہ یعقوبی نے کورونا وائر کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں باہمی تعاون اور اتحاد پر زوردیا ہے اور اس سلسلے میں انھوں نے چینی حکومت اور عوام کے اقدامات کو انسانی ہمدردی قراردیا ہے۔مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں عراق کے دینی مرجع آیت اللہ شیخ محمد الیعقوبی کے نمائندے حجۃ الاسلام شیخ ہادی حسین نے کہا ہے کہ آیت اللہ یعقوبی نے کورونا وائر کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں باہمی تعاون اور اتحاد پر زوردیا ہے اور اس سلسلے میں انھوں نے چینی حکومت اور عوام کے اقدامات کو انسانی ہمدردی کے اصولوں پر مبنی قراردیا ہے۔

شیخ ہادی حسین نے کہا کہ آیت اللہ یعقوبی نے کورونا وائرس کی عالمی وباء کی وجہ سے پیش آنے والی مشکلات کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں باہمی تعاون اور ہمدردی پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں غریبوں کا بھر پور تعاون کرنا چاہیے اور اس عالمی وباء کو دور کرنے کے سلسلے میں اللہ تعالی سے گہرا رابطہ برقرار کرنا چاہیے ۔ مہر کے مطابق شیخ ہادی حسین نے کہا کہ آیت اللہ یعقوبی نے اس سلسلے میں چینی حکومت اور چینی عوام کی طرف سے دوسرے ممالک کی امداد کے سلسلے میں اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ چینی حکومت اور عوام انسانی ہمدردی کے اصولوں پر گامزن ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایکدوسرے کے ساتھ تعاون اور ہمدردی اسلامی تعلیمات کے بنیادی اصولوں ميں شامل ہے۔ واضح رہے کہ آیت اللہ یعقوبی عراق کے ممتاز اور نامور علماء میں شامل ہیں۔ جنھوں نے عراق سے داعش کے خاتمہ کے سلسلے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …