جمعہ , 19 اپریل 2024

کرونا وائرس، ایشیائی ممالک کے حوالے سے ڈبلیو ایچ او کا بڑا انکشاف

جینیوا: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے انکشاف کیا ہے کہ ایشیا میں کرونا وائرس کی وبا کا خاتمہ جلدی نہیں‌ ہوگا بلکہ اس میں‌ دیر لگے گی۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جب تک کرونا کی وبا جاری رہے گی ایشیائی ممالک میں وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ برقرار رہے گا۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات ناگزیر ہیں، ترقی یافتہ ممالک ایسے قدم اٹھائیں جس کا فائدہ ہر ایک کو پہنچے اور زیادہ سے زیادہ لوگ اُن سے مستفید ہوں۔

عالمی ادارۂ صحت نے ایک بار پھر زور دیا کہ دنیا کے بڑے ممالک اقدامات کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو وبا سے نمٹنے کے لیے تیار کیا جاسکے اور انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جائے۔ایشیا کے تقریباً تمام ممالک چین، بھارت، انڈونیشیا، پاکستان، بنگلادیش، جاپان، فلپائن، ویت نام، ایران، ترکی، تھائی لینڈ، میانمار، جنوبی کوریا، افغانستان سمیت دیگر بھی کرونا سے متاثر ہوئے ہیں جہاں پر ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئیں۔

یاد رہے کہ کرونا وائرس ایشیائی ملک چین سے ہی پھیلنا شروع ہوا جو اب دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں پہنچ چکا ہے اور اب تک اس سے 38 ہزار 743 اموات ہوچکی ہیں۔کرونا وائرس نے اب تک 8 لاکھ ایک ہزار 400 سے زائد لوگوں کو متاثر کیا جن میں سے 1 لاکھ 72 ہزار 657 صحت یاب بھی ہوئے جبکہ پانچ ہزار کے قریب مریضوں کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ہاتھ سے کھانے کے فوائد اور نقصانات

اسلام آباد:اگرچہ لوگ جانتے ہیں کہ کھانے کے لیے ہاتھ کا استعمال چمچوں یا کانٹوں …