جمعہ , 3 دسمبر 2021
تازہ ترین

پی ایس ایل میں حیدر علی اور دلبر حسین کی کارکردگی مثالی قرار

قومی ٹیم کے ہیڈکوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے پی ایس ایل میں حیدر علی اوردلبر حسین کی کارکردگی کومثالی قرار دے دیا۔ہیڈکوچ مصباح الحق نے کہا کہ حیدر علی نے اس سے پہلے ڈومیسٹک اور جونیئر سطح پر ریڈ بال کرکٹ کھیل کر اپنی پہچان بنائی، انڈر 19 ٹیم کی طرف سے بھی اس کی کارکردگی سب سے نمایاں رہی، اب پی ایس ایل کے ٹی ٹوئنٹی میچز میں اس نے سب کو متاثر کیا ہے۔ وہ ایک ایسا بلے باز ہے جو ہر بولرز کے خلاف بہترین اسٹروکس کھیلنے کی اہلیت رکھتاہے، اس نے اپنی صلاحیتوں کو پی ایس ایل میچز میں بہت اچھے طریقے سے منوایا ہے۔مصباالحق نے کہا کہ اعظم خان بہترین ٹیمپرامنٹ کا حامل  نوجوان لگا، اسی نے  دلیری کے ساتھ چند اننگز کھیلی ہیں لیکن اعظم کو اپنی فٹنس پر بہت کام کرنا ہوگا، اس کو اپنے وزن کو مزید کم کرنا چاہیے، بولنگ میں لاہور قلندر کے دلبر حسین  بہت اچھے لگے۔

 

یہ بھی دیکھیں

’گوادر کو حق دو‘ ریلی کے شرکا نے کوسٹل ہائی وے بند کردی

گوادر: بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد کا ٹرالر …