جمعرات , 25 اپریل 2024

برازیل میں 2 فٹبال اسٹیڈیمز اسپتال میں تبدیل

برازیل میں فٹ بال کے دو بڑے اسٹیڈیمز کو کورونا وائرس اسپتال میں تبدیل کردیا گیا۔دنیا کے بڑے بڑے کھیلوں کے میدان اب اسپتال میں بدلنے لگے ہیں ، کل ٹینس کورٹ کو اسپتال میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تو آج یہ خبر سامنے آئی کہ برازیل نے کورونا کرائسز سے نمٹنے کیلئے2 فٹ بال اسٹیڈیمز کو فیلڈ اسپتال میں تبدیل کردیا۔ریوڈی جنیرو کے تاریخی مارکانا اسٹیڈیم اور ساؤپالو اسٹیڈیم میں اب کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج ہوگا۔واضح رہے کہ تاریخی مارکانا اسٹیڈیم 1950 ءاور2014 ء کے فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل میچزکی میزبانی کرچکا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

رونالڈو نے سعودی عرب میں اپنے ذاتی میوزیم کا افتتاح کردیا

ریاض:پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب میں اپنے ذاتی میوزیم کا افتتاح …