ہفتہ , 20 اپریل 2024

کیا آپ نےکبھی گاڑی میں بیٹھ کرسنیما میں فلم دیکھی ہے؟

کورونا وائرس کےباعث جہاں ایک طرف لوگ خوف کا شکار ہیں تو دوسری جانب  گھروں میں محدود ہوجانے سےانہیں بوریت کا سامنا بھی ہے اس سلسلے میں جرمنی نے اپنے شہریوں کو انٹرٹینمنٹ اور بوریت بھگانے کے لیےڈرائیوان سینما کی سہولت فراہم کردی۔تفصیلات کے مطابق جرمنی کے شہر ایسین میں شہریوں کے لیے ڈرائیو اِن سنیما ایک جگہ بنایا گیا ہے یعنی ایک بڑی اسکرین لگائی گئی ہے جس میں فلم دیکھنے کے لیے آنے والے تمام افراد گاڑی میں آئیں گے اور گاڑی میں ہی بیٹھ کر فلم انجوائے کریں گے۔

ڈرائیور اِن سنیما کے تمام ٹکٹس آن لائن فروخت کیے جارہے ہیں تاکہ کسی کو بھی ٹکٹس کی پریشانی نہ ہو۔ڈرائیو اِن سنیما میں فلم دیکھنے کے لیے صرف 2 افراد کی اجازت ہے جس میں بچے شامل نہیں ہیں، یعنی گاڑی میں صرف 2 افراد ہی بیٹھے ہوں تاکہ کورونا کی احتیاطی تدابیر کو بھی لازمی اپنایا جائے۔ڈرائیو سنیما میں آنے والے ایک مقامی شہری نے بتایا کہ یہ وہ واحد چیز ہے جو اس وقت کرسکتے ہیں، ڈرائیو ان سنیما کو دیکھنا ایسا تھا کہ جیسے آپ دوبارہ جی اٹھے ہوں۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دیگر ممالک کی طرح جرمنی میں بھی تفریحی مقامات بند ہیں۔ جرمنی میں کورونا وائرس سے اب  تک 66800 افراد متاثر ہوچکے ہیں جب کہ 645 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

دنیا کی سب سے کم عمر ذہین بچی

کینٹکی: امریکا کی دو سالہ بچی اپنی اعلیٰ ذہانت ثابت کر کے بلند ذہانت کی …