ہفتہ , 20 اپریل 2024

کورونا کےمریضوں کوہرگھنٹےبعد”سیلفی”بھیجنےکاحکم

حکومت کی جانب سےقرنطینہ کئےگئےمریضوں کوہرگھنٹہ بعد سیلفی بنا کربھیجنےکاحکم نامہ جاری کیاگیاہے۔بھارتی میڈیاکےمطابق بھارتی ریاست کرناٹک کی حکومت کی جانب سےاحکامات جاری کئےگئےہیں، ریاستی حکومت نےگھروں میں قرنطینہ کئےگئےمریضوں کی صحت یابی کے پیش نظرہدایت کی ہےکہ وہ ہرگھنٹہ بعد اپنی سیلفی بناکربھیجیں۔کرناٹک کے وزیرصت ڈاکٹرکےسدھاکرنےگھروں میں قرنطینہ کئےگئےافراد کوسختی سےکہاہےکہ وہ سیلفی بھیجیں، اگرایک دن میں ایک بھی سیلفی نہ آئی توانہیں گھرسےنکال کرقرنطینہ سینٹربھجوادیاجائےگا۔ اس ضمن میں ایک موبائل ایپ بھی تیارکی گئی ہےجس میں مریضوں کوہدایات دی گئی ہیں کہ جوسیلفی نہیں بھیجےگااس کے دنوں میں اضافہ کردیاجائےگا۔

وزیرصحت کاکہناہےکہ موبائل ایپ کےذریعےہم مریض کی نقل وحرکت جان سکیں گےاس کےمقام کابھی پتہ چل جائےگا کہ وہ کہاں ہے، صبح07 بجےسے لےکر رات 10 بجےتک ہرگھنٹےمیں لازمی سیلفی بھیجنی ہوگی.۔وزیر صحت کاکہناہےکہ جومریض سیلفی نہیں بھیجےگاوہاں محکمہ صحت کی ٹیم جائےگی اورمریض کوگھرسےقرنطینہ سینٹر منتقل کر دے گی.واضح رہےکہ  بھارت میں کوروناوائرس سےمتاثرہ افرادکی تعداد 1 ہزار 590 ہوچکی ہےجبکہ 10 نئی اموات کےساتھ مرنےوالوں  کی تعداد 45 ہوگئی ہےجبکہ 148 افرادصحت یاب ہوچکےہیں ۔

 

یہ بھی دیکھیں

دنیا کی سب سے کم عمر ذہین بچی

کینٹکی: امریکا کی دو سالہ بچی اپنی اعلیٰ ذہانت ثابت کر کے بلند ذہانت کی …