جمعہ , 22 اکتوبر 2021

فیس بک میں لائیواسٹریمنگ فیچرزمتعارف

کوروناوائرس کے پیش ِنظرلاک ڈاؤن کی وجہ سےدنیابھرکی بڑی آبادی گھروں میں محفوظ ہوکےرہ گئی ہے۔ جس کی وجہ سے لائیوویڈیواسٹریمنگ میں یکدم اضافہ ہواہے۔کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے بعد میسنجر اور واٹس ایپ کی سرگرمی 50 فیصد بڑھی ہے اور میسنجر میں ہی لائیو ویڈیو کا رحجان 70 فیصد تک بڑھا ہے۔اب فیس بک کے باقاعدہ صارفین کے لیے خودکار کلوز کیپشن کا آپشن شامل کیا گیا ہے ۔ اسی طرح ایک اور آپشن کے ذریعے لائیو نشریات کی ویڈیو کوصرف ان علاقوں میں سنابھی جاسکتا ہےجہاں انٹرنیٹ کی رفتاربہت سست ہوتی ہے۔اس طرح ویڈیودیکھنے والا اگرچاہےتواس آپشن کوبند کرکےصرف لائیو ویڈیو کی آواز بھی سن سکتا ہے۔اس کے علاوہ اب فیس بک ویڈیوزکو وہ لوگ بھی دیکھ سکتے ہیں جنہوں نےاب تک اس پراکاؤنٹ نہیں بنایا ہے۔

کوروناوائرس کےتناظرمیں فیس بک نےعطیات جمع کرنےکی مہم بھی آسان بنادی ہے۔ اس کے لیے مفت یعنی ٹول فری نمبردیئے گئے ہیں جن میں لائیو اسٹریمنگ کے دوران فون کرکے عطیات دیئے جاسکتے ہیں۔یہ نیا فیچر کورونا وائرس کی وبا کے دوران سروسز کی طلب میں غیرمعمولی اضافے کے حوالے سے مدد فراہم کرے گا۔کمپنی کا کہنا تھا کہ اس وقت اسے ٹریفک کو بحال رکھنے میں جدوجہد کا سامنا ہے کیونکہ زیادہ سے زیادہ افراد میسجنگ ایپس کا استعمال کررہے ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

ایرانی و ہندوستانی وزرائے خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون کے مزید فروغ کے لئے پر عزم

نیویارک: اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل …