جمعہ , 27 مئی 2022

کوروناوائرس :حکومت نےمقامی زبانوں پرمشتمل ایپ متعارف کرادی

وفاقی حکومت نےکوروناسےمتعلق ضروری معلومات مقامی زبانوں میں پہنچانے کےلیے واٹس ایپ ہیلپ لائن کااجرا کردیاہے ۔تفصیلات کےمطابق کوروناوائرس کےچیلنج سےنمٹنےکےلیےوفاقی حکومت نےایک اور اقدام اٹھاتے ہوئے اس وائرس سے متعلق معلومات مقامی زبانوں میں پہنچانے کے لیے واٹس ایپ ہیلپ لائن کا اجراء کر دیاہے  ۔واٹس ایپ پرانگریزی،اردو،پنجابی، پشتو،سندھی، بلوچی اورکشمیری زبان پرمبنی ہیلپ لائن سےشہری کوروناکی اپ ڈیٹ اورخطرےکی صورتِ حال جان سکیں گے۔

وزیرِ اعظم آفس کےمطابق واٹس ایپ ہیلپ لائن عوام کومستند معلومات کی فراہمی میں اہم قدم ہے،اس وٹس ایپ ہیلپ لائن پر پیغام بھیجتے ہی مطلوبہ معلومات فراہم کر دی جائیں گی۔واضح رہےکہ ملک بھرمیں لاک ڈاؤن کےباوجود کوروناوائرس کےکیسزمیں مسلسل اضافہ ہورہاہےلوگوں کواس حوالےسےسنگینی کا ادراک ہی نہیں ہے،اسی وجہ سےحکومت کی جانب سےواٹس ایپ پر مقامی  زبانوں پرمبنی ہیلپ لائن کاآغازکیاگیاہے۔

یہ بھی دیکھیں

امریکہ نے وسطی ایشیا کو اپنی بائیولوجیکل سرگرمیوں کا مرکز بنا لیا: روس

امریکہ نے وسطی ایشیا کو اپنی بائیولوجیکل سرگرمیوں کا مرکز بنا رکھا ہے اور روس …